کاملہ ہیرس کی حمایت ، ٹیلر سوئفٹ کو قیمت ادا کرنا ہو گی، ٹرمپ، گلوکارہ کے فالوورز میں کمی

trump on swift
کیپشن: trump on swift
سورس: google

ویب ڈیسک : گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ  کی جانب سے امریکی انتخابات میں کملا ہیرس  حمایت پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ   ٹیلر سوئفٹ کو اس کی قیمت ادا  کرنا ہوگی۔۔۔ گلوکارہ کے فالورز کی تعداد میں نمایا ں کمی ہوگئی ۔

  رپورٹ کے مطابق فاکس نیوز کے ساتھ ایک فون کال کے دوران   ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا: "یہ صرف وقت کا سوال تھا، وہ ممکنہ طور پر بائیڈن کی حمایت نہیں کر سکتی تھی۔  تاہم اب لگتا ہے کہ وہ ہمیشہ ڈیموکریٹ کی حمایت کرتی ہے۔

 یادرہے صدارتی مباحثے کے بعد ، ہیریس مہم نے X پر توثیق کا جشن Harris-Walz دوستی کے   کنگن دکھا کر منایا تھا۔

دوستی کے کنگن سوئفٹ اور اس کے فروخت شدہ ایرا ٹور کے مترادف بن گئے ہیں اور مداح ان کا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کرتے ہیں۔

  کاملہ ہیرس کی ٹیم نے بریسلٹس کی ایک تصویر پوسٹ کی، جسے مہم کی آفیشل ویب سائٹ پر خریدا جا سکتا ہے، یہ کہتے ہوئے: "کیا آپ اس کے لیے تیار ہیں؟ ہیرس-والز کے دوستی کے کڑے اسٹور پر آگئے ہیں!"

  ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل اسٹار پیٹرک مہومس کی اہلیہ برٹنی مہومس کے درمیان موازنہ بھی کیا۔ 

 یادرہے یہ پہلا موقع ہے جب گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024 کے انتخابات پر بات کی ہے۔  انہوں  نے 2020 میں جو بائیڈن کی  حمایت کی تھی۔

تاہم، اپنی عالمی شہرت اور مقبولیت کے باوجود  بھی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ امریکی سیاست کے نشیب و فراز سے نہیں بچ سکیں۔ کاملہ ہیرس کے حق میں  پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر   ٹیلر سوئفٹ کو فالو کرنے والوں کی تعداد نمایاں طورپر کم ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News