اقتدار کےنشےنےپارلیمان کی بنیادوں کو ہلادیا،ہمارا کوئی ممبر نہیں ٹوٹے گا،شہریارآفریدی

اقتدار کےنشےنےپارلیمان کی بنیادوں کو ہلادیا،ہمارا کوئی ممبر نہیں ٹوٹے گا،شہریارآفریدی
کیپشن: اقتدار کےنشےنےپارلیمان کی بنیادوں کو ہلادیا،ہمارا کوئی ممبر نہیں ٹوٹے گا،شہریارآفریدی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رکن شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے نام پر کھلواڑ ہو رہا ہے، اقتدار کے نشے نے پارلیمان کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے۔ہمارا انشااللہ کوئی ممبر نہیں ٹوٹے گا،ایک آدھ ممبر کسی کو ووٹ دے تو نہیں کہ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شہریار آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت سے بیرون ملک آیا ہوں،امریکا میں سیاسی پناہ یا حکومت کی حمایت کی خبریں سرا سر غلاظت ہیں،بیٹی کے کالج میں داخلہ کیلئے بیرون ملک ہوں جلد پاکستان لوٹ جاؤں گا،آئینی ترمیم کے نام پر کھلواڑ ہو رہا ہے، اقتدار کے نشے نے پارلیمان کی بنیادوں کو ہلا دیا ہے۔

شہریار آفریدی نے  کہا کہ ہمارے ارکان کی بیٹی، بیوی اٹھائی جا رہی ہے،یہ جو چاہتے ہیں کر لیں اللہ کی پکڑ میں آئیں گے، حکومت کے تمام منصوبے خاک میں ملیں گے،آئین کی بالا دستی کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی بنیاد ختم ہو چکی،مولانا صاحب ہوں یا کوئی اور عزت سب کی کرتے ہیں۔

شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ یہ وہ لوگ تھے جو خان کے خلاف تھے آج اللہ نے ان کےدل بدل دیئے،جو بھی اس وقت پر جمہوریت کا جنازہ نکالنے والوں کا حصہ بنے گا وہ تباہ ہوگا،ہمارا انشااللہ کوئی ممبر نہیں ٹوٹے گا،ایک آدھ ممبر کسی کو ووٹ دے تو نہیں کہ سکتا۔

Watch Live Public News