ویب ڈیسک: پاکستان میں مقامی طور پر بنائے جانے والے موبائل فونز میں کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق جولائی 23 کے مقابلے جولائی 24 میں مقامی طور پر تیار ہونے والے موبائل فونز میں 20 فیصد کمی ہوئی جب کہ جون 24 کے مقابلے جولائی 24 میں مقامی طور پر موبائل فونز بنانے میں 62 فیصد کمی ہوئی،جولائی 2024 میں مقامی کمپنیوں نے 16 لاکھ 10 ہزار موبائل فونز بنائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں موبائل فونز پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد ہونے سے فروخت گھٹ گئی۔ گزشتہ سال 2023 کے 7 ماہ کے مقابلے سال 2024 کے 7 ماہ میں مقامی طور پر موبائل فونز کی فروخت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سال 2024 کے 7 ماہ میں مقامی موبائل فونز 1 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار یونٹ بنائے گئے۔ مقامی موبائل فونز سال 2023 کے 7 ماہ کے مقابلے سال 2024 کے 7 ماہ میں دو گنا بنائے گئے۔
یہ نمایاں بہتری بنیادی طور پر گزشتہ سال عائد درآمدی پابندیوں کی وجہ سے دیکھی گئی۔ سال 2024 کے 7 ماہ میں 1 کروڑ 21 لاکھ اسمارٹ فونز مقامی طور پر بنائے گئے۔ سال 2024 کے 7 ماہ میں 68 لاکھ 50 ہزار 2 جی موبائل فونز مقامی طور پر بنائے گئے۔