ویب ڈیسک: فروری سے 3 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے، شدید بارش کے باعث طغیانی اور شدید برفباری سے متاثرہ علاقوں میں روز مرہ کے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان پر زیر اثر مغربی سسٹم آج مزید طاقتور ہوگا،آج رات قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، شکار پور، کشمور، گھوٹکی, سکھر اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بلوچستان کے اکثر مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے،گوادر، کیچ، بیلا اور حب کے اضلاع میں شدید موسلادھار بارش متوقع ہے،شدید بارشوں کے باعث بلوچستان اور سندھ کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،بلوچستان اور سندھ کے ماہی گیر 2 مارچ تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔جبکہ سندھ کے بالائی اضلاع میں بارش کا سلسلہ 2 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔