حکومت نے پیٹرول ، ڈیزل کی قیمت میں 35،35 روپے اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول ، ڈیزل کی قیمت میں 35،35 روپے اضافہ کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35، روپے کا اضافہ کردیا۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرے ہوئے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 35 روپے کے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ 18 روپے کے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 187 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج دن 11 بجے سے ہو گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، البتہ مصنوعی قلت کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔