پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا کے وار تیز ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 53 تک جا پہنچی،24 گھنٹوں کےدوران 4 ہزار 497 نئے کیس رپورٹ، مزید 76 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 209 ہو گئی، 59 ہزار 761 مریض زیرعلاج،3 ہزار 84 کی حالت تشویشناک ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں تیزی کا عمل مسلسل دیکھنے میں آرہا ہے، مثبت کیسز کی شرح 7.53 فیصد ریکارڈ کی گئی ، کورونا کے 4 ہزار 497 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے، مہلک وبا سے مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 769 ٹیسٹ کئے گئے، ویکسی نیشن کے عمل میں مزید بہتری ہوئی ہے اور اب تک 2 کروڑ 62 لاکھ 46 ہزار 990 خوراکیں لگ چکی ہیں، کراچی میں صورتحال بگڑنے لگی، کورونامثبت کیسز کی شرح 30 فیصد سے بڑھ گئی، محکمہ صحت سندھ کی 2 ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش ،سندھ حکومت کا کورونا کا پھیلاؤ کو روکنے کےلئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔