کورونا کا مریض سڑک پر آکسیجن کی بھیک مانگتا دم توڑ گیا

کورونا کا مریض سڑک پر آکسیجن کی بھیک مانگتا دم توڑ گیا
تیونس ( ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں عالمی وبا کے شکار مریضوں کی حالت زار کی مختلف تصاویر اور ویڈیو آئیں ٗ ہمسائیہ ملک بھارت میں کئی لوگ سڑکوں پر آکسیجن سلنڈر کی بھیک مانگتے نظر آئے مگر اب تیونس سے ایک ایسی خبر آئی ہے جس میں پوری دنیا کے لوگوں کو دکھی کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کیروان کے الجزیر ہسپتال کے گیٹ پر موت کی طرف جانے والا کورونا کا ایک مریض آکسیجن سلنڈر کی بھیک مارتا ہوا دم توڑ گیا ٗ جبکہ اس کے پاس سے لوگ اور گاڑیاں گزرتی رہیں مگر کسی نے اس کی مدد نہ کی ٗ جمعہ عبود نامی یہ شخص ایک سکیورٹی گارڈ تھا ٗ اس کے پانچ بچے تھے اور وہ ہسپتال کے سامنے آکسیجن سلنڈر کی بھیک مانگتا ہوا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔https://twitter.com/taqarifatnews/status/1409447756402413570اس موقع پر کسی شخص نے جمعہ عبور کی ویڈیو بنا لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ٗ جس کے بعد تیونس کے وزیر اعظم ہیچم المشیشی نے وزیر انصاف سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ٗ لیکن اس حوالے سے ہسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس مریض کو خطرناک حالت میں ہسپتال داخل کیا گیا مگر اس نے ضد کی کہ وہ سگریٹ پینے کیلئے باہر جانا چاہتا ہے ٗ جب اسے اجازت نہ دی گئی تو وہ زبردستی اٹھ کر باہر چلا گیا اور پھر اسی دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔

Watch Live Public News