اسلام آباد: ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ یکم جولائی سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگنے جا رہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں مذید اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے دباؤ کے باعث یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 15 روپے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یکم جولائی سے مزید معاشی مشکلات ہوسکتی ہیں حکومت مذید سخت فیصلے کریگی، میمورینڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشنل پالیسیز معاشی نظم و ضبط لازم قرار دیدیا گیا۔ یکم جولائی سے پٹرول پر5 فیصد سیلز ٹیکس اور 10 روپے لیوی ٹیکس عائد ہوگا۔ توانائی کے نقصانات کم کرنے کیلئے یکم جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہوسکتی ہے، حکومت کو آئی ایم ایف سے توانائی نقصانات کم کرنے کا سخت ہدف ملا ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس مراعات اور چھوٹ مذید کم کرنے پر زور دیا ہے۔