حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) ذرئع نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے حفیظ شیخ وزیر خزانہ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ حماد اظہر کو وزیر خزانہ بنایا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شبلی فراز اور فواد چودھری کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید کو کابینہ میں اہم ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کو دو حصوں میں تقسیم کیے جانے پر غور جاری ہے جس کے بعد فرخ حبیب اور فیصل جاوید کو اطلاعات اور نشریات کی تقسیم شدہ وزارتیں مل سکتیں ہیں۔

شبلی فراز کو وزارت پٹرولیم دینے کی پیشکش کی جائے گی۔ مراد سعید اور زلفی بخاری کے قلمدان بھی تبدیل ہوسکتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔