پاکستان میں پانی کی قلت کا خطرہ ٹل گیا

پاکستان میں پانی کی قلت کا خطرہ ٹل گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں پانی قلت سے متعلق خطرہ ٹلنے لگا۔ ملک کے ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ بڑھنے کی خوشخبری سامنے آ گئی۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے خوشخبری سنائی ہے کہ ملک میں سر اٹھانے والا پانی کا بحران بہت بڑا خطرہ بننے جا رہا تھا مگر اس کے حوالے سے اچھی خبر بھی سامنے آ گئی ہے۔ ڈیموں میں پانی بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔

ارسا کے مطابق گزشتہ پانی کا مجموعی 6 لاکھ 72 ہزار ایکڑ فٹ تھا جو 2 ہزار ایکڑ فٹ بڑھنے سے اب 6 لاکھ 74 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اس وقت ڈیموں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 72 ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج ایک 68 ہزار کیوسک۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا کے پانی کی قلت سے متعلق سر اٹھانے والا خطرہ ٹل گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔