پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر

پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر
مہنگائی کے باعث آمدنی سکڑ گئی اور خرچہ بڑھ گیا ہے، شہری بے حد پریشان ہیں ۔ پیٹرول کی قیمت بڑھتے ہی مہنگائی کا طوفان آگیا ہے جس کے باعث شہری بے حد پریشان ہوگئے ہیں۔شہری پریشان ہیں کہ بجلی کے بل بھریں یا اپنے بچوں کا پیٹ پالیں، سکول کی فیس دیں یا پھر گوشت ،سبزی خریدیں۔ پھل، سبزی، 20سے 30روپے جبکہ گھی 20روپے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے ۔آٹے کی قیمت بھی 3روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔ دوسری طرف پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔