راولپنڈی: جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ہے۔ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاکا اسٹک کہ جس کو آرمی کمان کی علامت سمجھا جاتا ہے جنرل سید عاصم منیرکو سونپ دی ہے، جنرل عاصم منیر پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن گئے ہیں۔ سید عاصم منیر 3 سال کیلئے پاکستان کے نئے آرمی چیف بن گئے ہیں. جنرل سید ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھال چکے ہیں.