اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں ایون فیلڈ کیس میں بری کر دیا۔ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کیخلاف اپنی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ سے واپس لے لی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیز یہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت ملتوی کردی۔ عدالتی فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے آج سرخرو کیا ہے، میں نے اپنے معاملات اللہ پر چھوڑ دیئے تھے.