پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو ہوگا، پی سی بی

پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو ہوگا، پی سی بی
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کا پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو ہوگا۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، پی ایس ایل کی فی الحال ممکنہ تاریخ8 فروری سے24 مارچ 2024 دی گئی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پلیئر ڈرافٹ کے لیے ِپک آرڈر کو اس ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی ِپک کرنا ہے، پلاٹینم کیٹگری کے لیے پہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی اسٹینڈنگ کے مطابق ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل دس نومبر کو مکمل ہوچکا ہے، جبکہ غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔