کراچی ( پبلک نیوز) حکومت سندھ نے وفاق سے زرعی سرٹیفکیٹ اور رجسٹریشن کے اختیارات واپس لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ۔ مشیرزراعت منظورسان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومتی سیڈ ادارہ غیر قانونی اورغیررجسٹرڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیڈ ایکٹ میں ترمیم کے لیئے بنائی گئی وزراتی کمیٹی کا اہم اجلاس مشیر زراعت منظوروسان کی زیرصدات ہوا۔ اجلاس صوبائی وزراء جام خان شورو۔اسماعیل راہوسمیت دیگرحکام شریک ہوٸے۔ اجلاس میں سیڈ ایکٹ کا جاٸزہ لیاگیا۔ سیکرٹری زاعت نے اجلاس کا بتایاکہ سندھ نے سیڈ سرٹیفکیشن اور رجسٹریشن صوبے کو دینے کہ لیے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھا مگر جواب نہیں دیا گیا۔ کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ وفاق سے زرعی سیڈ سرٹیفکیٹ اور رجسٹریشن کے اختیارات واپس لے جاٸیں گے۔ مشیرزراعت منظوروسان نے کہا کہ کمیٹی سیڈ کارپوریشن ایکٹ کا جائزالیکرسندھ کابینہ میں رپورٹ پیش کی جاٸے گی۔ وفاقی حکومتی سیڈ ادارہ غیر قانونی اورغیررجسٹرڈ کمپنیوں کےخلاف کارروائی نہیں کررہی ہے۔ قیمتوں پر کنٹرول صوبائی حکومتوں کامعاملہ ہے، بہت جلد سندھ سیڈ ایکٹ کی کابینہ منظوری دے گی۔ صوبائی وزراء اسماعیل راہو اورجام خان شورو کا کہنا تھا کہ غیر تصدیق شدہ بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف کابینہ میں سزاوں میں اضافے کی بھی تجویز دیں گے، آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں گے۔ پنجاب اور بلوچستان نے ابھی تک وفاق سے سیڈ کا اختیار واپس نہیں لیا۔ جام خان شورو نے کہا کہ رجسٹریشن اور ٹرائل کو بھی پارٹ بنایا جائے۔