کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن: کورنگی اور ملیر کے 3 وارڈز میں دوبارہ گنتی کا حکم

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن: کورنگی اور ملیر کے 3 وارڈز میں دوبارہ گنتی کا حکم
کراچی (پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے کورنگی اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے 3 وارڈ میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی وارڈ 5 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ کورنگی میں پیپلز پارٹی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔ ملیر کنٹونمنٹ وارڈ چار میں تحریک انصاف کے امیدوار 365ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ملیر وارڈ چار میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو۔19ووٹ سے شکست ہوئی۔ ملیر وارڈ 7میں پی ٹی ائی ک کے امیدوار 1ووٹ سے کامیاب قرار پائے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 1 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ کورنگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ڈی آر او سجاد خٹک کی نگرانی میں ہو گی۔ ملیر میں ووٹوں کی گنتی ڈی آر او نوید عزیز کی نگرانی میں ہو گی۔ دوبارہ گنتی کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی اور ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے آفس میں صبح 11 بجے ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔