(ویب ڈیسک )3 سو سے زائد وکلاء نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کو کھلا خط لکھا دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ججز کسی بھی نئی عدالت کا حصہ نہ بنیں، نئی عدالت کی حیثیت پی سی او کورٹ جیسی ہو گی، نئی عدالت کا جج بننے والے پی سی او ججز سے مختلف نہیں ہوں گے۔
وکلاء کی جانب سے خط میں کہاگیا ہے کہ مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ رات کی تاریکی میں سامنے آیا، نمبر پورے کرنے والے منتخب نمائندے ڈرافٹ سے بھی ناواقف تھے، مجوزہ آئینی ترامیم کو ہماری حمایت حاصل نہیں، مجوزہ آئینی ترامیم پر ملک میں موثر بحث نہیں کرائی گئی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صرف یہ کہا جا رہا ہے چارٹر آف ڈیموکریسی میں آئینی عدالت کا زکر ہے، آپ ججز نے آئین کے تحفظ کو حلف لے رکھا ہے، آپ کے پاس اب موقع ہے کہ اپنا انتخاب کریں، کل جب تاریخ لکھی جائے تو اس میں شامل ہو ں ۔
خط لکھنے والوں میں سینئر وکلا منیر احمد کاکڑ ، عابد ساقی، ریاست علی آزاد، عابد حسن منٹو، بلال حسن منٹو اور صلاح الدین شامل ہیں۔