ویب ڈیسک : سیف علی خان کے بیٹے نے وعدہ پورا کردیا۔ بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے پہلے ابراہیم علی خان نے انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا ہے۔
وعدے کے مطابق، سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ڈیبیو کیا ہے۔
ایک پاپارازی ویڈیو کے ذریعے ابراہیم علی خان نے اپنے پرستاروں کے لئے اعلان کیا تھا کہ وہ آج صبح 11 بجے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی آمد کا اعلان کریں گے۔
11 بج کر 13 منٹ پر، ابراہیم نے اپنی پہلی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی۔ یہ اسپورٹس ویئر کی بڑی کمپنی پوما کے لیے ایک فوٹو شوٹ ہے، جس میں سے انہیں برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی سوتیلی ماں کرینہ کپور بھی اس برانڈ کے لئے ماڈلنگ کرچکی ہیں۔
ان کی پہلی دو تصویریں ایک ہی اسٹائل میں سامنے کی جیبوں والی ایک سبز کالر والی ٹی شرٹ اور چھپی ہوئی رولڈ آستین۔ اس کے ساتھ خاکستری پتلون اور سبز جوتے کا لاجواب کمبی نیشن۔ یہ ایک انڈور سیٹنگ ہے جس میں وہ ایک وکٹورین اسٹائل کرسی پر بیٹھے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں وہ لکڑی کی میز سے ٹیک لگا کر اپنے ہونٹوں پر ایک مسکراہٹ سجائے ہوئے ہیں .
آخری دو تصاویر آؤٹ ڈور سیٹنگ کی ہیں، جہاں وہ لان میں ایک سفید سائیکل پر سوار ہیں۔ اس شوٹ میں انہوں نے سفید کالر والی ٹی شرٹ ، سفید شارٹس، میرون جوتے پہن رکھے ہیں اور جبکہ ایک کنٹراسٹ کارڈیگن ان کے گلے میں بندھا ہوا ہے۔
ابراہیم نے کیپشن میں لکھا، “میراث؟ میں اپنا (انعام ایموجی) بناؤں گا۔ @pumaindia کے ساتھ اپنا پہلا قدم اٹھا رہا ہوں۔
سوشل میڈیا صارفین نے انکا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا ہے اور انہیں اپنے والد سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سیف سیف سے زیادہ سیف۔‘‘
ابراہیم سیف اور ان کی پہلی بیوی اداکار امریتا سنگھ کے بیٹے ہیں۔ وہ اداکار سارہ علی خان کے چھوٹے بھائی بھی ہیں۔ وہ سرزمین فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔