کابل ائیرپورٹ پر آج پھر 5 راکٹ داغے گئے ، امریکی حکام کا دعویٰ

کابل ائیرپورٹ پر آج پھر 5 راکٹ داغے گئے ، امریکی حکام کا دعویٰ

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کے قریب آتے ہی آج کابل ایئرپورٹ پر پانچ راکٹ داغے گئے لیکن میزائل دفاعی نظام نے انہیں ناکارہ بنا دیا۔

ایک امریکی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ ر اکٹ آج صبح فائر کئے گئے تاہم یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا کہ تمام میزائل دفاعی نظام نے ناکارہ بنائے یا نہیں۔دوسری جانب امریکی حکام نے راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملہ داعش خراساں گروپ کی جانب سے کیا گیا، 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ پر داعش کے خودکش حملے میں 170 کے قریب افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے قبل ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ایک بریفنگ میں امریکی ملٹری کمانڈر ز نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے والا یہ حملہ آخری نہیں ہے بلکہ اور بھی حملے ہو سکتے ہیں اس لئے انخلا کے عمل کو فوری طور پر مکمل کرنا ہو گا، افغانستان میں زمینی صورتحال امریکیوں کیلئے انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی امریکی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کابل ایئرپورٹ پر حملے کے لیے آنے والے خودکش بمبار کو ہلاک کر ہے.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔