دفتر خارجہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان گلوبل وارمنگ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے،عالمی برادری کو پاکستا ن کی فوری مددکرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں کی وجہ سے سیلاب آیا، سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کی اشد ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں ہیٹ ویو نے ریکارڈ توڑ دیے۔ وزیر خارجہ نے کہا 72 اضلاع میں 3 کروڑ افراد کو سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب زدگان کی کھانے پینے کی اشیاء تک رسائی مشکل ہورہی ہے، امداد پر دوست ملکوں اور عالمی برادری کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹینٹس اور مچھر دانیوں کی فوری ضرورت ہے۔