لاہور بار کے وکلا کیلئے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

لاہور بار کے وکلا کیلئے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
لاہور: پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے ہائی کورٹ لاہور بار کے وکلا کے لیے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے وکلا کے لیے سول کورٹ بار روم میں رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا اس ضمن میں پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی اسامہ بن سعید نے ای رجسٹریشن کی ضرورت، اغراض و مقاصد اور فوائد کے حوالے سے بریفینگ دی ان کا کہنا تھا کہ ای رجسٹری کا عمل نا صرف جائیداد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے بلکہ حکومتی اخراجات میں بھی کمی کا سبب بنے گا۔ جبکہ رضوان چشتی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سسٹم ڈویلپمنٹ نے شرکا کو ای رجسٹریشن پورٹل پر اکاونٹ بنانے ای رجسٹریشن کے طریقہ کار، خود کارطریقے سے وثیقہ کے اندراج اور اہل کمیشن کی تعیناتی اور پورٹل کے ذریعے اہل کمیشن کے حوالے سے تربیت فراہم کی جس میں بتایا گیا کہ رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کے لیے سب رجسٹرار کو لوکل کمیشن منتخب کرنے کا اختیار تفویض کیا گیا ہے لوکل کمیشن مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد پارٹی کی نادرا تصدیق اور تصاویر سب رجسٹرار کو ارسال کرے گا۔ لاہور بار ایسویشن کے صدر رانا انتظار حسین نے ای رجسٹریشن کے عمل کو سراہا اور اس بات کی یقین دہانی کی کہ ای رجسٹریشن کا عمل پنجاب بھر میں لاگو ہو گا۔جس کا مقصد موجود ہ عمل کی خامیوں کو دور کرنا اور عام لوگوں کومزید سہولت فراہم کرنا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔