موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالا پھر انڈیا کا امیر ترین شخص قرار

adani richest asian left ambani behind
کیپشن: adani richest asian left ambani behind
سورس: google

ویب ڈیسک : انڈیا کی ارب پتی کاروباری شخصیت گوتم اڈانی رلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انڈیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ 
انڈیا ٹوڈے کے مطابق  بھارت کے تحقیقی و سرمایہ کاری گروپ ہوُروُن نے سال 2024 کی انڈیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں گوتم اڈانی 11.6 لاکھ کروڑ (انڈین روپے) کی مالیت کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

یادرہے گوتم اڈانی نے ایک دفعہ اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز ملازمت سے کیا اور بہت عرصہ ٹرین اور پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کے بعد کمیٹی ڈال کر موٹر سائیکل خریدنے میں کامیاب ہوئے تھے۔


  اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی نے مکیشن امبانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی اب کل مالیت 10.14 لاکھ کروڑ (انڈین روپے) ہے۔ 
اس فہرست میں دیگر نمایاں ارب پتی بھی شامل ہیں، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے شیو نادر 3.14 لاکھ کروڑ اندین روپے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں اور سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سائرس ایس پونا والا چوتھے نمبر پر ہیں۔
 ہوُروُن رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ انڈیا میں پچھلے سال ہر پانچ دن میں ایک نئے ارب پتی شخص کا اضافہ ہوا۔
انڈیا میں اب 1,539 افراد کے پاس 1,000 کروڑ انڈین روپے یا اس سے زیادہ کی دولت موجود ہے۔‘
فہرست میں موجود شخصیات کی مجموعی دولت میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اوسط دولت میں 25 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ انڈیا میں اب 334 ارب پتی ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 75 زیادہ ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فہرست میں شامل سب سے کم عمر شخصیت کی عمر صرف 21 سال ہے جن کا نام کائوالیا ووہرا ہے۔ 


 

Watch Live Public News