ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 13 سالہ طالبہ کے والدین اور اہل محلہ نے ٹیوشن سینٹر میں جنسی ہراسانی پر ٹیچر کو برہنہ کرکے علاقے میں گھمایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مہارشٹرا کے ضلع پالگھر میں پیش آیا۔ 32 سالہ ٹیچر کو مارا پیٹا بھی گیا اور برہنہ حالت میں پولیس کے حوالے کردیا۔
طالبہ کے والدین نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی نے اچانک ٹیوشن سینٹر جا کر پڑھنے سے انکار کردیا اور وہ بہت ڈری اور سہمی ہوئی بھی تھی۔
والدین کے بقول جب ہم نے اس کی ہمت بڑھائی اور پیار سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ ٹیوشن کے ایک ٹیچر نازیبا حرکات کرتے ہیں۔
جس پر والدین اور اہل محلہ نے ٹیوشن سینٹر جاکر ٹیچر کی درگت بنادی۔
پولیس نے گرفتار ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور ٹیوشن سینٹر کی انتظامیہ کو بھی شاملِ تفتیش کرلیا۔