لاہور: پنجاب پریمیئر لیگ مینٹور توفیق عمر نے کہا کہ پنجاب پریمیئر لیگ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی۔
پنجاب پریمیئر لیگ مینٹور توفیق عمر نے کہا کہ لیگ 4 سے 11 اکتوبر تک گجرانوالہ میں کھیلی جائے گی ، ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 50 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ سے اس لیگ کے لیے این او سی مل چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی اسکواڈز کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، پنجاب پریمیئر لیگ میں انڈر 19، کلبز اور انٹرنیشنل کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں، لاہور لیپرڈز، گجرانوالہ ٹائٹنز، گجرات کنگز ، سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم لیگ میں شرکت کرے گی۔
توفیق عمر نے کہا کہ فیصل آباد لائنز، راولپنڈی مارخورز، ملتان اسٹالینز اور رحیم یارخان تھنڈرز شریک ہوگی، ابھی اسپانسرز کے ساتھ بات ہورہی ہے، کچھ اسپانسرز نےساتھ جڑنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہین رہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امید یے پاکستان ٹیم اگلے ٹیسٹ میں کم بیک کرے گی۔