اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فنانس بل کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا گیا۔ اراکین کا حق ہے کہ بل کے متعلق انہیں آگاہ کیا جائے۔ حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فنانس بل کے حوالے سے وزیر خزانہ نے ممبران کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اسٹیٹ بینک ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات کو دور کیا گیا۔ پارلیمنٹ کو قانونی سقم دور کرنے کے لئے سادہ اکثریت سے ترمیم کا حق ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیبنٹ خصوصی اجلاس میں فنانس بل پر تبادلہ ء خیال ہوا۔ اسٹیٹ بنک ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے ممبران کو آگاہ کیا گیا۔