وزیراعظم کا اسلاموفوبیا کیخلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیرمقدم

وزیراعظم کا اسلاموفوبیا کیخلاف کینیڈین ہم منصب کے بیان کا خیرمقدم

وزیراعظم عمران خان نے اسلام کے خلاف بڑھتے ہوئے پروپیگنڈے کے خاتمے کے لئے عالمی کوششوں اور تعاون پر زور دیا ہے۔

آج (اتوار)ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کینیڈا کے اپنے ہم منصب جسٹن ٹروڈو کی طرف سے اسلام کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کا خیرمقدم کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

عمران خان نے اس عصری مہم سے نمٹنے کے لئے ان کے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کے منصوبے کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کی طرف سے کیا گیایہ بروقت اقدام ان کے عرصہ قبل اختیار کئے گئے موقف کی تائید کرتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔