پاکستان میں یکساں نصاب تعلیم کا آغاز اگلے ماہ سے ہو گا

پاکستان میں یکساں نصاب تعلیم کا آغاز اگلے ماہ سے ہو گا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پری ون سے پانچویں جماعت کیلئے یکساں نصاب تعلیم آئندہ ماہ سے رائج ہو جائے گا۔ قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نصاب کے علاوہ کتب، ٹیچر ٹریننگ ماڈیولز اور اسیسمنٹ فریم ورک بھی مرتب کیے گئے ہیں۔ چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت کے لیے یکساں نصاب تعلیم تعلیمی سال 23-2022 سے رائج ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے لیے یکساں نصاب تعلیم 24-2023 سے رائج ہو گا۔ یکساں نصاب قومی یکجہتی کے لیے ناگزیر ہے۔ اس وقت ملک میں تین قسم کے تعلیمی نظام چل رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔