بھارتی دھمکی، غیرملکی کھلاڑیوں کی کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے معذرت

بھارتی دھمکی، غیرملکی کھلاڑیوں کی کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے معذرت
ویب ڈیسک: بھارت پھر باز نہ آیا۔ کشمیر پریمیئر لیگ کو سبوتاژ کرنے کے لیے مغموم کوششیں سامنے آ گئیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دھمکیوں کے تمام غیر ملکی کرکٹرز کے پی ایل سے پیچھے ہٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کہہ کر دھمکایا ہے کہ اگر کشمیر پریمیئر لیگ کا حصہ بنے تو ان کو انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) اور بھارتی کرکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے جس کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے دستبرداری کا اعلان کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ایجنٹ کو بی سی سی آئی کے اعلیٰ افسر کی جانب سے واضح طور پر دھمکی دی گئی۔ دوسری جانب کے پی ایل منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ لیگ 6 اگست پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ شروع کر دی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 17 اگست کو مظفرآباد میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔