یاسین ملک کیساتھ ناانصافی ، اہلیہ مشعال ملک کا نریندر مودی کو خط

یاسین ملک کیساتھ ناانصافی ، اہلیہ مشعال ملک کا نریندر مودی کو خط
جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ و حریت رہنما مشعال ملک نے نریندر مودی کو خط لکھا ہے، اس خط میں انہوں نے یاسین ملک کے ساتھ جیل میں ہونے والی ناانصافی کے حوالے سے بات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے اپنے خاوند یاسین ملک کیساتھ انڈین جیل میں ہونے والے ناانصافیوں‌پر وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے. اس خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میرے شوہر یاسین ملک اس وقت بھارتی جیل میں قید ہیں. عدالتی ٹرائل میں ناانصافی اور عمر قید کی سزا کے بعد وہ بھوک ہڑتال پر ہیں. ان کے خلاف جاری ٹرائل نا انصافی اور جمہوری نظام کے برعکس ہے۔مسلسل قید اور تشدد ٹارچر کے باعث ان کو کئی بیماریاں لاحق ہیں. خط کے متن کے مطابق انہوں نے لکھا کہ کیس کی تاریخ کے دوران یاسین ملک نے متعدد بار عدالت میں موجود ہونے کی درخواست کی لیکن بھارتی حکام نے ان کی موجودگی کے بغیر ہی جرح کی جس سے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یاسین ملک کے خلاف یکطرفہ ٹرائل کیا جارہا ہے۔ مشال ملک کے مطابق اس کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے ہیں،انصاف کے حصول کی خاطر اب وہ جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں . انہوں نے نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے کیونکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جہدوجہد کر رہے ہیں۔ اانہوں نے مزید خط میں لکھا کہ یاسین ملک کشمیریوں کی توانا آواز ہیں اگر ان کو دوران قید کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری ہندوستانی حکومت پر ہو گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔