منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ فرد جرم کیلئے طلب

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ فرد جرم کیلئے طلب
منی لانڈرنگ کیس میں خصوصی عدالت نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور صاحبزادے حمزہ شہباز کو فرد جرم کیلئے 7 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔ ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان نے کی۔ لیکن شہباز شریف اور حمزہ پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے معزز عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کی کمر میں شدید تکلیف ہے جبکہ شہباز شریف خراب موسم کی وجہ سے نہیں آسکے اور بذریعہ سڑک ڈاکٹر نے سفر کرنے سے منع کر رکھا ہے۔ انہوں نے دونوں کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی جمع کرائی۔ اس موقع پر ایف آئی اے پراسکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف پر نہیں لیکن حمزہ کی حاضری معافی کی درخواست پر اعتراض ہے۔ ضمانت منظور ہوتے ہی ملزم نے پیش ہونا چھوڑ دیا ہے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم ملک مقصود کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے، ملزم ملک مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کرا دیا ہے۔ سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعظم شہبا زشریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کو بھی فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔