پیرس اولمپکس، منو بھاکر ایک اولمپکس میں 2 تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن گئیں

پیرس اولمپکس، منو بھاکر ایک اولمپکس میں 2 تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن گئیں

ویب ڈیسک: ہمسایہ ملک بھارت کی انڈین شوٹر منو بھاکر نے پیرس میں ایک نہیں بلکہ دو، دو تمغے جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

28 جولائی کو منو شوٹنگ میں 10 میٹر ایئر پسٹل کے انفرادی مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے اولمپک تمغہ جیتنے والی پہلی انڈین خاتون بنی تھیں اور دو دن بعد 30 جولائی کو انھوں نے وہ کارنامہ کر دکھایا جو انڈیا کی آزادی کے بعد سے کوئی بھی انڈین کھلاڑی چاہے وہ مرد ہو یا خاتون نہیں کر پایا تھا۔

منگل کو منو نے اسی زمرے کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں سربجوت سنگھ کے ساتھ کانسی کا ایک اور تمغہ جیت لیا اور وہ ایک ہی اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی انڈین کھلاڑی بن گئیں۔

اگرچہ منو سے قبل پہلوان سشیل کمار اور بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو انڈیا کے لیے دو اولمپک تمغے جیت چکے ہیں لیکن انہوں نے یہ کارنامہ دو مختلف اولمپکس میں انجام دیا تھا۔

2008 کے بیجنگ اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد سشیل کمار نے 2012 کے لندن اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا جبکہ پی وی سندھو 2016 کے ریو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے  پیرس اولمپک 2024  میں  10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ  ٹیم مقابلے میں  ہندوستان کے نشانے باز  منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کو  کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا  کہ ہمارے نشانے باز  مسلسل ہمارا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں!

Watch Live Public News