ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے  عہدے کا حلف اٹھا

ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے  عہدے کا حلف اٹھا

(ویب ڈیسک ) نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   ایران کے چیف جسٹس نے صدر مسعود پزشکیان سے ان کے عہدے کاحلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب  مجلس شوری اسلامی میں ہوئی۔تقریب میں  اعلیٰ سیاسی، دفاعی رہنماؤں  نے شرکت کی۔ 

اس کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، وفود بھی شریک ہوئے۔ حلف برداری کی تقریب میں پاکستان نے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے خصوصی شرکت کی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وقار، مصلحت کے اصولوں کی بنیاد پر دنیا کے ساتھ تعمیری و مؤثر روابط تلاش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ   ایران معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علاقائی سطح پر اولین طاقت بننا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ  عام انتخابات میں مسعود پزشکیان 16 ملین سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔انہوں نے  5 جولائی کو الٹرا کنزرویٹیو رہنما سعید جلیل کیخلاف رن آف انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Watch Live Public News