ٹک ٹاک نے پاکستان میں 65 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں

ٹک ٹاک نے پاکستان میں 65 لاکھ ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں
اسلام آباد (پبلک نیوز) ٹک ٹاک نے اپنی سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کر دی۔ پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان میں 6.5 ملین ویڈیوز ہٹائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی اور غیر مناسب مواد ہٹانے کے حوالے سے پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔ عالمی سطح پر پہلی سہ ماہی کے دوران 61 ملین سے زائد ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق یہ تعداد ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں تمام ویڈیوز کے 1 فیصد سے بھی کم ہے۔ 91.3 فیصد ویڈیوز کو رپورٹ ہونے اور 81.8 فیصد ویڈیوز کو دیکھنے سے قبل ہٹایا گیا۔ ٹک ٹاک کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے عوامی صحت کے ماہرین کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے کووڈ-19 اور ویکسین کے بارے میں معلومات بھی فراہم کی گئیں۔ پہلی سہ ماہی کے دوران، کووِڈ-19 انفارمیشن ہب کو، دنیا بھر میں 1.5 بلین سے زائد بار دیکھا گیا۔ ٹک ٹاک پر کووِڈ19-سے متعلق رہنمائی کے لیے پبلک سروس اعلانات اور ویکسین کے ہیش ٹیگ شامل کیے گئے۔ اسی عرصے میں، کورونا سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے والی 30 ہزار سے زائد ویڈیوز بھی ہٹائی گئیں۔غیر مناسب مواد کو خود بخود ہٹانے کے لیے ٹیکنالوجی پر بھی بھروسہ کیا جاتا ہے۔ ٹک ٹاک اپنی ماڈریشن ٹیم کی تعلیم و تربیت پر مسلسل کام کررہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔