اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ کمی ریکارڈ ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 205 روپے پر فروخت ہوا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 1 روپیہ 75 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد ڈالر 206 روپے 87 پیسے سے کم ہوکر 205 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ چند روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 7 روپے 8 پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 22 جون کی بلند ترین سطح سے 10 روپے سستا ہو چکا۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری رہا، 100 انڈیکس 243 اعشاریہ ایک صفر پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 540 اعشاریہ آٹھ تین پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 11 کروڑ 26 لاکھ 46 ہزار 496 شیئرز کا لین دین ہوا۔ کاروبار میں صفر اعشاریہ پانچ نو فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ سرمایہ کاروں نے اربوں روپے کمائے۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/ulDZ4o9Wrs pic.twitter.com/d7iMLMqBLH
— SBP (@StateBank_Pak) June 30, 2022
کراچی : روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آج بھی جاری رہی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 27 پیسے کمی کے بعد 204 روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔