اسلام آباد ( پبلک نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب رہے گی یا یہ ملک رہے گا ٗ اب یہ دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے ٗ نیب کے اپنے حالات یہ ہیں کہ جو سکینڈل آتا ہے اس کی فائلیں غائب ہو جاتی ہیں۔ براڈ شیٹ سکینڈل آیا اس کی فائلیں غائب ہو گئیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور پاکستان کی عوام کی دکھائیں کہ یہ نیب کی یہ کیا سرکس ہے ٗ ان عدالتوں میں ہو کیا رہا ہے ٗ آج تین سابقہ وزرا اعظم کے کیسز ایک عدالت میں لگے ہوئے ہیں ٗ کیونکہ نہیں دکھاتے آپ پاکستان کی عوام کو کیا کہ ان کیسز کی حقیقت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب کو بھی معلوم ہو گیا ہے کہ یا یہ نیب رہے گا ٗ یا یہ ملک رہے گا ۔یہ دونوں اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ یا ملک چلے گا یہ نیب چلے گی ٗ نیب نے اپنی سیاست کرنی ہے ٗ اس نے حکومتوں کو توڑنا ہے ٗ حکومتوں کو دبانا ہے ٗ اپوزیشن کو دبانا ہے ٗ اسی مقصد کیلئے بنی تھی ٗ آج بھی وہی کام کر رہی ہے۔