رمضان میں 80 فیصداشیا کی قیمتیں بڑھی،مہنگائی پران کا کوئی کنٹرول نہیں،ملک احمد بھچر

رمضان میں 80 فیصداشیا کی قیمتیں بڑھی،مہنگائی پران کا کوئی کنٹرول نہیں،ملک احمد بھچر
کیپشن: رمضان میں 80 فیصداشیا کی قیمتیں بڑھی،مہنگائی پران کا کوئی کنٹرول نہیں،ملک احمد بھچر

پبلک نیوز: ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ نواب شاہ ضمنی الیکشن میں کارکنوں کو اٹھایا گیا،اس نتیجے میں آصفہ بھٹو بلا مقابلہ منتخب ہوئیں،اس کی شدید مزمت کرتا ہوں،یہ لوگ ڈر رہے ہیں،ان کی حالات دیکھ لیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک احمد خان بھچر  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے،پاکستان تحریک انصاف عوام ہے،ہماری نقل کر رہے کسان کارڈ لائے ہیں، عمران خان کا ہی کسان کارڈ لائے ہیں،نواز شریف کی تصویر کسان کارڈ پر لگا رہے ہیں،یہ پیسہ رمضان مل کا نہیں عوام کا پیسہ ہے۔
ملک احمد خان بھچر  نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ٹک ٹاک پر حکومت چل رہی ہے،اپنے پورے خاندان کے پورٹریٹ لگوا لیں،پی ٹی آئی نے خاندانی سیاست ختم کر دی،میں عام سا ورکرزہوں مجھے اپوزیشن لیڈر بنایا گیا،بجٹ میں پولیس کے لیے پیسے رکھے گئے،234 پولیس ملازمین منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے۔

ملک احمد خان بھچر  نے کہا ہے کہ پاکستان کےپاس  سوائے بانی پی ٹی آئی عمران خان کورہا کرنے کاکوئی چارہ نہیں،اس ملک پر رحم کریں،اس کے علاؤہ کوئی مداوہ نہیں،عوام کا پیسہ ضائع کیا جا رہا ہے،سولر سکیم میں 25 فیصد غریب لوگ دیں گے،432 ارب کے خرچ کی کوئی تفصیل نہیں ہے،ساری رات وزیر خزانہ تیاری کرتے رہیں،12 کروڑ روپے وزیر اعظم کے دفتر میں لگائے گئے ہیں۔

ملک احمد خان بھچر  نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی پران کا کوئی کنٹرول نہیں،سوائے فوٹو سیشن کے کوئی کام نہیں ہو رہا ،رمضان میں 80 فیصد اشیا کی قیمتیں بڑھی ہیں،جعلی حکومت جعلی مینڈیٹ سے بنی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب تباہی کی طرف جا رہی ہیں،وہ ناکام ہیں،اسپیکر پنجاب کو میاں اسلم اقبال کےحلف اٹھانے کے لیے حفاظت دینے کا کہا ہے۔