ویب ڈیسک: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی کورکمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی پبلک نیوزسامنے لے آیا۔ جی ڈی اے اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے اداروں کے ساتھ جارحانہ رویہ پر کور کمیٹی کے رہنماؤں کی رائے دوحصوں میں تقسیم ہوگئی۔ جی ڈی اے سربراہ نےکورکمیٹی کہ سامنے جی یوآئی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ جس کے بعدکورکمیٹی حتمی فیصلہ نہ کرسکی۔
یکم جون کو دوبارہ ہونےوالے کورکمیٹی اجلاس میں اس معاملے پرمزید غورکیاجائے گا۔ پیرپگارااورمولانافضل الرحمن کے درمیان گزشتہ روزملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات میں تمام معاملات کو کورکمیٹی کے اجلاس سے مشروط کیاگیاتھا۔