رفح میں فلسطینیوں کو دن رات شہید، عالمی عدالت کے فیصلوں کو پامال کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم 

رفح میں فلسطینیوں کو دن رات شہید، عالمی عدالت کے فیصلوں کو پامال کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رفح میں معصوم فلسطینیوں کو دن رات شہید کیا جا رہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلوں کو پامال کیا جا رہا ہے۔

غزہ اور رفح میں نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے حوالے سے اہم خطاب  کرتے ہوئے   وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں خون کی ہولی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی، عالم اسلام فلسطین میں ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   دنیا کی کوئی طاقت ابھی تک اسرائیل کو اس ظلم سے باز نہیں رکھ سکی۔

شہباز شریف نے کہا کہ   آئرلینڈ، اسپین اور ناروے  نے فلسطین کی آزاد حکومت کے قیام کی تائید کی، ناروے اور آئرلینڈ کے وزرائے اعظم کو فون پر مبارک باد دی۔ان کا کہنا تھا کہ   ناروے اور آئرلینڈ کے وزرائے اعظم نے فلسطین کے حق میں آوازاٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے مطالبہ  کیا کہ  وہ مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کو ان کا حق دلوانے میں اپنا کردار اداکرے۔ اللّٰہ سے دعا ہے غزہ اور رفح میں جلد ظلم کا خاتمہ ہو۔

Watch Live Public News