عمران خان کی پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد

عمران خان کی پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے نئی عسکری قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارک باد دی گئی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سیّد عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ نئی عسکری قیادت عوام اور ریاست کے درمیان گذشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی کوشش کرے گی اور ریاست کی قوت عوام ہی کی وجہ سے ہے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا 14 اگست 1947 کو مسلح افواج کے ساتھ خطاب کے الفاظ کو بھی اپنی ٹوئٹ کے ساتھ شئیر کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔