کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ

کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ
کراچی : کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کی کمی ہوئی ہے ،جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 17 پیسے پر آ گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 39 پیسے پر بند ہو اتھا۔ ادھراوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 286 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

سونے کی قیمت: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے پر مستحکم ہے ، 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر مستحکم ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2064 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔

اسٹاک مارکیٹ:

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 60 ہزار 98 پوائنٹس تک ریکارڈ ہوا، 100 انڈیکس میں 29 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 60 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 60 ہزار 501 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اسٹاک ایکسچینج میں 23 کروڑ 28 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، 377 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، 147 کمپنیوں کی قدر میں تیزی جبکہ 221 میں مندی ہوئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔