انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا
کیپشن: dollar
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر کی قمیت 8 پیسے کم ہوئی ہے۔انٹربینک میں 8 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 278 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 25 پیسے ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا تھا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 278 روپے 20  پیسے ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 پیسے کم ہوکر 279 روپے 11 پیسے تھا۔

Watch Live Public News