آئی کیوب قمرکی کامیابی،پاکستان کا ایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

آئی کیوب قمرکی کامیابی،پاکستان کا ایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: آئی کیوب قمرکی کامیابی،پاکستان کا ایک اورسیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے آئی کیوب قمر کی کامیابی کے بعد ایک اور سیٹلائٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیا سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں چھوڑا جائے گا۔ جو جدید ترین مواصلاتی نظام کی تشکیل میں رہنمائی کرے گا۔

سیٹلائٹ ٹیلی کام سیکٹر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فائیوجی اور انٹرنیٹ کی بہتر دستیابی کو سیٹلائٹ یقینی بنائے گا۔

سیٹلائٹ سپارکو اور نیشنل اسپیس ایجنسی کی جانب سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-11/news-1715412456-4955.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-11/news-1715412456-4955.mp4

خیال رہے کہ آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول ہو گئی ہے,چینی حکام نے چاند کا پہلا امیج پاکستانی حکام اور پاکستانی سفیر کے حوالے کر دیا ہے.

سپارکو کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر12گھنٹے میں چاند کا مکمل چکر لگائے گا،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا، آئی کیوب قمر کے سگنلز 3 لاکھ 60 ہزار سے لے کر 4 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول کئے جائیں گے۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگالئے ہیں،مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا.

مدار پر پہنچے کے بعدسیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، تمام ذیلی نظام کا ڈیٹا بہترین نتائج دے رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے۔

  ترجمان سپارکو نے مزید بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز ، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہےگا۔

Watch Live Public News