ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی پہلی کامیابی ،نیدرلینڈز کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کی پہلی کامیابی ،نیدرلینڈز کو شکست دیدی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ پرتھ میں کھیلے جانے والے اس اہم میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے دو، کہ شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اورنسیم شاہ ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔ پاکستان نے 92 رنز کا ہدف 14ویں اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، کپتان بابر اعظم 4 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان 49 اور شان مسعود 12 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ پاکستانی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں پہلی جیت، قومی ٹیم کو ابتدائی دو میچز میں بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔