اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے زری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا ہے. اسٹیٹ بینک نے اعلامیے میں‌کہا ہے کہ مارکیٹ کی توقعات کے مطابق پالیسی ریٹ 22 فیصد پر رکھنے کا فیصلہ کیا، دوسری ششماہی میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا. اعلامیے میں‌کہا گیا ہے کہ ستمبر 2023 میں افراط زر توقعات کے مطابق بڑھی، نومبر سے گیس کے نرخوں میں اضافے سے افراط زر کو کچھ خطرات لاحق ہیں، خریف کی فصلیں حوصلہ افزا ہیں اس کے معیشت مثبت اثرات مرتب ہوں گے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگست اور ستمبر میں کافی حد تک کم ہوا ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔