ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کی حامی بھرلی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کی حامی بھرلی
کیپشن: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض دینے کی حامی بھرلی

ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر قرض دے گا جو ماحولیاتی اور قدرتی آفات سے تحفظ کے پروگرام پر خرچ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اےڈی بی کےصدرماساتسوگواساکاوا کی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سےواشنگٹن میں ملاقات ہوئی، ایشیائی ترقیاتی بینک کےصدر نے  50کروڑ ڈالرقرض کی فراہمی کا عندیہ دیدیا۔

وزارت خزانہ کاکہنا ہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کا بورڈ 29 اکتوبرکو نئےقرض کی منظوری پرغورکرے گا۔ انہوں نے پالیسی بیسڈ لون کی منظوری کے لیےاےڈی بی کی حمایت پرشکریہ ادا کیا اورپاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔

وزیر خزانہ نےاے ڈی بی کےکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی جلد تکمیل کی امید ظاہرکی۔ انہوں نےکیپیٹل ایڈیکویسی فریم ورک کی کامیاب تکمیل کو سراہا، اگلے تین سال کے لئے پاکستان کو زائد سرچارجز سے چھوٹ دینےپراے ڈی بی کی تعریف کی۔

دونوں فریقین نےملکی محصولات میں اضافے،علاقائی تعاون کی ضرورت پراتفاق کیا،وزیرخزانہ نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔

Watch Live Public News