کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے سے متعلق تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ علی مردان ڈومکی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات درست سمت میں جارہی ہیں، دھماکے کے شدید زخمیوں کو علاج کے لئے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ دوسری جانب نگران وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق پہلے سے کوئی تھریٹ نہیں تھی۔ ادھر بلوچستان بار کونسل کی جانب سے آج صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جبکہ بلوچستان میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔