شہریوں کو لوٹنے والوں ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 پولیس اہلکار شہید

شہریوں کو لوٹنے والوں ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2 پولیس اہلکار شہید
لاہور ( پبلک نیوز ) مانگا منڈی میں شہری سے واردات کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس اہلکار کی ڈاکوئوں سے مڈبھیڑ ، پولیس مقابلہ میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے، قاتل ڈاکوئوں کی تلاش زور و شور سے جاری ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں ڈاکو شہریوں سے واردات کرنے میں مصروف تھے جب ون فائیو پر کال چلی جس پر کانسٹیبل عادل شاہ اور عباد جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں پر ان کا ڈاکوئوں کے ساتھ مقابلہ ہو گیا، ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کوشش میں پولیس اہلکاروں نے اپنی جان کی پرواہ بھی نہ کی اور فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس اہلکار عادل شاہ اور عباد شہادت کا درجہ پا گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوئوں کی تلاش زور و شور سے جاری ہے اور تفتیش کے عمل میں تیزی کے نتیجہ میں امید ہے کہ جلد ہی قاتلوں تک پہنچا جا سکے گا، ڈاکو پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News