لاہور؛ صوبائی وزیر اطلاعات کے نام پر 14 لاکھ روپے کا فراڈ

لاہور؛ صوبائی وزیر اطلاعات کے نام پر 14 لاکھ روپے کا فراڈ

ویب ڈیسک: لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات کے نام پر   14 لاکھ روپے کا فراڈ ،صوبائی وزیر  کے پی ایس او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پی ایس او ذکااللہ کی درخواست پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے 408،504اور 506 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا،ایف آئی آر کےمتن کے مطابق برہان آصف نامی شخص ادارہ  صوبائی وزیر کا نام استعمال کرکے کروڑوں روپے ہیتھاہا رہا تھا۔

ملزم نے 35 لاکھ روپے کا غبن  مالک ندیم اکبر سے کیا، 14 لاکھ روپے وزیر اطلاعات کے نام پر لیے،برہان آصف نے محکمہ وزارت اطلاعات کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News