برطانیہ کی ریڈلسٹ میں پاکستان کیوں؟ علی نواز کی انوکھی منطق

برطانیہ کی ریڈلسٹ میں پاکستان کیوں؟ علی نواز کی انوکھی منطق
ویب ڈیسک: عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب سے رابطہ کیا اور پاکستان کو اس فہرست میں رکھنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کے لیے کہا۔ مگر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان نے پاکستان کے اس فہرست میں شامل ہونے پر ایک انوکھی منطق دی ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے شو میں اظہار خیال کرتے ہوئے میزبان کے سوال پر بتایا کہ برطانیہ کی ریڈلسٹ میں پاکستان اس وجہ سے شامل ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے لندن میں ویزہ توسیع کے لیے درخواست جمع کرائی گئی جس کے ساتھ جعلی رپورٹس جمع دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے جو معلومات مانگی وہ تمام معلومات شیئر کر دی گئی ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان ریڈ لسٹ پر ہے۔ ہمیں امید تھی کہ اتنی کوششوں کے بعد پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا جائے گا لیکن 3 بار یہاں کے منتخب وزیراعظم نے وہاں ویزہ توسیع کی درخواست جمع کرا دی۔ جس کے ساتھ جعلی طبی دستاویزات دی گئیں۔ علی نواز اعوان نے اطمینان کے ساتھ بتایا کہ برطانوی حکومت نے جب دیکھا 3 بار کا منتخب وزیراعظم جھوٹ بول رہا ہے ریڈ لسٹ سے نکالنے کا معاملہ التوا میں ڈال دیا گیا۔ یہ انوکھی منطق سننے کے بعد شو میں موجود دوسرے مہمان اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔ جس پر اینکر نے پوچھا کہ نواز شریف کی لندن میں موجودگی، پاکستان کی ریڈلسٹ میں موجودگی کا سبب ہے تو معاون خصوصی نے ہاں میں جواب دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔