انڈیا کی مشہور ماڈل نے ہوٹل سے چھلانگ دی، حالت نازک

انڈیا کی مشہور ماڈل نے ہوٹل سے چھلانگ دی، حالت نازک
ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈین ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں ایک ماڈل نے خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا دی۔ اس ماڈل کا نام گنگن اپادھیائے بتایا جا رہا ہے۔ اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ماڈل کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل گنگن اپادھیائے نے جودھ پور کے پی ڈبلیو ڈی چوراہے پر واقع ہوٹل لارڈ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگائی۔ گنگن اپادھیائے ماڈلنگ کے لئے اودھے پور گئی ہوئی تھی وہاں سے جودھ پور واپس آنے کے بعد وہ سیدھی ہوٹل چلی گئی۔ تاہم اس کی خودکشی کی کوشش کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کئی زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ خود کشی کی کوشش کا واقعہ جودھپور کے رتناڈا تھانہ علاقے میں پیش آیا ہے اور ماڈل گنگن اپادھیائے جودھپور کے ماتا کا تھانہ کی رہائشی ہیں۔

Watch Live Public News